برڈ فلو دیگر ممالک میں پھیل سکتا ہے: اقوامِ متحدہ

news-1416998774-7913

جرمنی اور ہالینڈ میں برڈ فلو وائرس ایچ 5 این eight نے پولٹری فارمز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ تیزی سے دیگر یورپی ممالک میں بھی پھیل رہا ہے جب کہ برطانیہ میں بھی اس قسم کے واقعات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں

کچھ سال قبل دنیا بھر کے پولٹری فارمز میں تباہ کاریاں مچانے والے برڈ فلووائرس نے ایک بار پھریورپ کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے جب کہ اقوام متحدہ نے وبا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جرمنی اور ہالینڈ میں برڈ فلو وائرس ایچ 5 این eight نے پولٹری فارمز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ تیزی سے دیگر یورپی ممالک میں بھی پھیل رہا ہے جب کہ برطانیہ میں بھی اس قسم کے واقعات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
صرف ہالینڈ میں برڈ فلو سے متاثرہ ایک لاکھ 50 ہزارمرغیوں کو تلف کیا جاچکا ہے جب کہ 6 ہزار بطخوں اور مرغیوں کو برطانیہ میں تلف کیا گیا ۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ برڈ فلو کا وائرس دیگر یورپی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ برڈ فلو ایشیا سے یورپ منتقل ہوا ہے کیونکہ رواں سال کے اوائل میں اس وائرس نے جاپان، کوریا اور چین کے پولٹری فارمز کو متاثر کیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*