صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغان صدارتی انتخابات میں کامیابی پر افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی احمد زئی کو مبارک باد دی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور نے افغان صدارتی انتخابات میں کامیابی پر افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی احمد زئی کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کامیابی افغان عوام کی ان کی ولولہ انگیز قیادت اور عوامی بہبود کے لئے دو رس پروگرام پر بھر پور اعتماد حد مظہر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ ،عقیدہ اور ثقافت پرمبنی ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی اشرف غنی احمد زئی کو صدر منتخب ہونے پر انہیں پاکستان کے عوام ،حکومت اور اپنی جانب سے مبارک دی ۔
Be the first to comment