چاہتی ہوں اگر میری زندگی پر کوئی فلم بنے تو شوہر کا کردار سلمان خان ادا کریں، ثانیہ مرزا

news-1416983831-8639بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر کبھی میری زندگی پر کوئی فلم بنائی جائے تو میری خواہش ہوگی کہ اس میں سلمان خان شعیب ملک کا کردار ادا کریں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا فلم پرڈیوسرز کی جانب سے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی پیشکش مسترد کرچکی ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ جب بھی کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو اس میں ان کے شوہر شعیب ملک کا کردار سلمان خان جب کہ وہ اپنے کردار میں دپیکا پڈوکون کو دیکھنا پسند کریں گی۔اس سے قبل نیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ  میں نہیں چاہتی کہ میری زندگی پر کوئی فلم بنے کیوں کہ  میں اپنی نجی زندگی کو کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتی کہ وہ میرے اوپر فلم بنائیں تاہم مستقبل میں یہ فیصلہ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*