پر امن خطہ میرا وژن ہے، وزیراعظم

news-1416983831-8639

وزیراعظم نواز شریف نے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرروت پر زور دیتے ہوئے سارک تنظیم کو جنوبی ایشیا کے عوام کی امنگوں کی آئینہ دار قرار دیا ہے۔نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والی 18 ویں سارک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘میں پاکستانی قوم کی جانب سے دوستی کا پیغام لایا ہوں’۔وزیراعظم کا کہنا تھا خطے کو غربت، جہالت اور دہشت گردی سے محفوظ رکھنے اور پرامن بنانے کے لیے تمام ممبر ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سارک ممالک میں مربوط روابط نہ ہونے کے باعث تجارتی حجم کم ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں ایک دوسرے کے تجربوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے’۔رکن ملکوں میں اعتماد سازی کے لیے سارک کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے 19 ویں سارک کانفرنس کی سربراہی کی بھی پیشکش کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*