پاکستان اور چین کے درمیان پشاور سے کراچی ریلوے لائن اپ گریڈیشن کے لئے معاہدہ طے پاگیا،ا پ گریڈیشن میں سٹیشن کی مرمت، ریلوے ٹریک اور آفنس لگانے کے کام شامل ہیں جبکہ ٹریک اپ گریڈیشن کے بعد فریٹ ٹرین کی رفتار 90 سے 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑے گی۔بتایا گیا ہے کہ ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ پشاور سے شروع ہوگا اور منصوبے پر دسمبر 2017 تک کام مکمل ہوجائے گا اوراس ضمن میں دونوں ممالک کی وزارت ریلوے کے درمیان جلد اسلام آباد میں دستخط متوقع ہیں
Be the first to comment