پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز میں اپنے ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز میں اپنے ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنا ئے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 38 رنز اسکور کر سکی۔
بارش کی وجہ سے اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو سات اوورز میں 43 رنز ہدف دیا گیا تھا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا۔
پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کے نام کو بلند کیا ہے ۔
Be the first to comment