ٹویوٹا موٹرز کا 15 دسمبر سے اپنی پہلی فیول سیل گاڑی’’ ٹویوٹا میرائی‘‘ کی فروخت شروع کرنے کا اعلان

toyo

جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز نے 15 دسمبر سے اپنی پہلی فیول سیل گاڑی’’ ٹویوٹا میرائی‘‘ کی فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹویوٹا میرائی کو 15 دسمبر کو جاپان کے چار بڑے شہروں میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ امریکہ اور یورپ میں فیول سیل گاڑی 2015ء کی چوتھی سہ ماہی میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔ ٹویوٹا حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹویوٹا میرائی ہائی برڈ گاڑی پرائیس کی کامیابی کے ریکارڈ توڑ دے گی۔ ٹویوٹا کے منیجنگ آفیسر ساتوشی اوگیسو کے مطابق ٹویوٹا میرائی بجلی سے چلنے والی گاڑی ہے جس میں ہائیڈروجن اور ہوا سے آکسیجن کو جذب کرکے بجلی تیار کرتے ہیں جبکہ یہ ٹیکنالوجی پہلی مرتبہ 1960ء کی دہائی میں اپولو مون پراجیکٹ میں استعمال کی گئی تھی ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے دنیا میں مزید جدت آئے گی۔ جاپان میں میرائی کی ابتدائی قیمت 6.7 ملین ین مقرر کی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*