ورلڈ کپ 2015ءپاکستان بمقابلہ بھارت نیا ریکارڈ بن گیا

news-1415696477-8352پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹیں صرف بارہ منٹ میں ہی فروخت ہو گئیں۔ یہ میچ 15فروری 2015ءکو آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی دو مضبوط ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں پچاس ہزار شائقین کرکٹ با آسانی سما سکتے ہیں۔ جنوبی آسٹریلیا کے نائب صدر جان راو کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم جہاں میچ کھیلا جائے گا حال ہی میں تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب اس میچ کی جنرل ٹکٹیں فروخت کے لئے پیش کی گئیں تو صرف 12منٹ میں لوگوں نے یہ ٹکٹیں خرید لیں, تاہم خواہشمند افراد ابھی بھی بزنس اور ٹریول پیکج کے ساتھ ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں ۔ آسٹریلیا میں پاکستانیوں اور بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد بستی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ لوگ دور دور سے یہ میچ دیکھنے آئیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*