آسٹریلوی شہریت کے خواہشمند افراد کیلئے حکومت آسٹریلیا نے مختصر ترین وقت میں شہریت کے حصول کی پیشکش متعارف کروادی ہے جس کے تحت محض ایک سال میں آسٹریلیا کا شہری بننا ممکن ہوگیا ہے، اگرچہ اس کی قیمت بہت بھاری ہے۔ برطانوی امیگریشن کمپنی کے ہینی بال کوری کے مطابق اگلے سال جون سے حکومت آسٹریلیا ڈیڑھ کروڑ آسٹریلوی ڈالر (تقریباً ایک ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض شہریت دینے کا پروگرام شروع کردے گی۔ مطلوبہ رقم کی سرمایہ کاری کے 12 ماہ بعد شہریت کی درخواست دی جاسکے گی جو کم از کم شرائط کے ساتھ جلد از جلد منظور کرلی جائے گی۔ حکومت آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشرق وسطیٰ اور خصوصاً یو اے ای سے خصوصی توقعات وابستہ ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کی شہرت 50 لاکھ آسٹریلوی ڈالر میں دستیاب تھی لیکن اس کے حصول کیلئے چار سال کا عرصہ درکار تھا۔
Be the first to comment