افغانستان میں سنہ دو ہزار پندرہ کے پہلے روز نیٹو اور اتحادی فوج کا تیرہ سالہ فوجی مشن، باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں نیٹو فورسز کے مشن کے اختتام پذیر ہونے کا اعلان کیا۔ انھوں نے افغانستان کے عوام سے ملک کی سیکیورٹی فورسز کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ افغانستان میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ انھوں نے افغان جنگ میں بین الاقوامی برادری کی کوششوں اور قربانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Be the first to comment