Protest by All Pakistan Journalist Council (APJC)- Press launch

news

(ninth September 2014)

آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(رجسٹرڈ) ُپاکستان کا ہنگامی اجلاس بانی و چیئرمین شبیر حسین طوری کی صدارت مےںمنعقد ہو۔اجلاس مےں مرکزی جنرل سےکرٹری احسان شوکت ،اےڈیشنل سےکرٹری جنرل تہمینہ رانا، جوائنٹ سےکرٹری جنرل شہزاد احمد،فنانس سےکرٹری شہزادہ خالداےڈیشنل سےکرٹری فنانس سہیل شہزاد ، مرکزی سےکرٹری اطلاعات ز اہد عباس، اےڈیشنل سےکرٹری انفارمیشن سےد طاہر علی، مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سجاد احمد اعوان ، ملک مبارک علی ،قےصر مغل ،میانں اشفاق ،احسان قادر،سہیل بٹ،شرافت علی اوراظہرالق سمےت دےگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس مےں اسلام آباد مےں پاکستان عوامی تحرےک اوروتحرےک انصاف کے دھرنوں مےں شامل شرکاءکی جانب سے جےو ٹی وی کے دفتر پر پتھراﺅ، میڈےا کے نمائندوں پر تشدد اور جےو ٹی وی کی نشرےات کی ملک کے کئی علاقوں مےں بندش کی مذمت کی گئی۔ اجلاس مےں صحافیوں اور نجی ٹی وی چےنل مےں خدمات سرانجام دےنے والے ساتھی ورکرز پر حملے اور بلوچستان مےں بلوچستان ےونےن آف جرنلسٹس کے جنرل سےکرٹری ارشاد مستوئی اور ان کے ساتھیوں کے قتل مےں ملوث افراد کی تاحال عدم گرفتاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور ملک بھر مےں صحافی برادری کے خلاف ہونے والے جان لےو احملوں کے خلاف اہم فےصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس سے اے پی جے سی کے چیئرمےن شبےر حسےن طوری، احسان شوکت ،زاہد عباس اور دےگرافرادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اس واقعہ کی باقاعدہ تحقےقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا نہ دی تو ہم حکومتی کورےج کا بائےکاٹ کر دےں گے۔ان کاکہناتھاکہ تما م نجی نےوز چےنلز زکے کےمرہ مےنوں اور رپورٹروں پر آمرےت کے دور سے بڑھ موجودہ دورحکومت میں تشدد کےا گےا جبکہ عدلےہ کی آزادی اور جمہورےت کی بحالی مےں مےڈےا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کےا کہ مےڈےا کے ممبران کا ہونے والا نقصان پورا کےا جائے اور ہر زخمی ہونے والے صحافی کے علاج معالجے کی بہترےن سہولت مےسر کی جائے جبکہ کوئٹہ مےں جان لےوا حملوں مےں جان بحق ہونے والے ارشاد مستوئی ،عبدالرسول خٹک ، محمد ےونس کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کرکے منظر عام پر لاےا جائے گزشتہ روز جےو ٹی وی پر حملہ کرنے والوں افراد کو گرفتار کےا جائے جےو ٹی وی کی نشریات کو ملک بھر مےں بحال کےا جائے بصورت دےگر سخت ترےن احتجاجی مظاہروں کی کال دےں گے اور حکومت کی تمام خبروں کا مکمل بائیکاٹ کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے صحافی برادری اپنے جائز حقوق کے حصول کےلئے متحد ہےں اوراپنے ساتھیوں کے تحفظ کےلئے کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کےا جائے گا ۔اجلاس کے بعد چےئر مےن شبےر حسےن طوری کی قےادت مےں آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(رجسٹرڈ) ُپاکستان کے زےر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے صحافیوں نے مےڈےا پر ہونے والے حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کےا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کےا کہ واقعہ مےں ملوث افرادکو گرفتاری کرکے صحافیوں کو تحفظ فراہم کےا جائے۔
احسان شوکت
مرکزی سیکرٹری جنرل

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*