APJC Protest towards unlawful ban on ARY NEWS- پریس ریلز

apjc, diplomacy pakistan, diplomacypakistan.com
 

پریس ریلز 
 اسلام آباد،لاہور ،کراچی ،حید ر آباد ،سبی ،لیہ ،بھکر ،راجن پور،فصیل آباد،جہلم،(پ۔ر)آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے کال پر ملک بھرمیںاحتجاجی مظاہرے کئے۔ اسلام آباد یونٹ کے زیر اہتمام پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولرٹی اتھارٹی کی جانب سے اے آر وائی نیوز اور سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان پر عائد کی گئی غیر قانونی پابندی کیخلاف پیمرا ہیڈ آفس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ میں سیکرٹری جنرل آل پاکستان جرنلسٹس کونسل اسلام آباد یونٹ جولیس ایم بھٹی، سیکرٹری کوارڈینیشن محفوظ بھٹی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان جرنلسٹس کونسل اسلام آباد یونٹ کے صدر اعجاز بٹ نے مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہآل پاکستان جرنلسٹس کونسل پیمرا کے اس غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتی ہے اور موجودہ حکومتی ارکان کو ہم باور کروانا چاہتے ہیں کہ جب بھی جمہوریت پر کڑا وقت آیا تو صحافیوں نے عملی طور پر قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ صحافی ہی حقیقی معنوں میں اصل اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہیں اور اپنی جان داو ¿پر لگا کر کرپشن اور جرئم کو اپنے قلم کی طاقت سے بے نقاب کرتے ہیں اگر حکومت اور اداروں نے اپنی روش نہ بدلی تو ملک گیر تحریک چلائی جائے گی جس میں نہ صرف اداروں بلکہ ان اداروں میں بیٹھ کر غلط فیصلے کرنے والوں کے گھروں کا محاسبہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل ملک بھر میں صحافیوںکی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے اور ہر صحافی کیخلاف ہونے والی کسی بھی ریاستی غنڈہ گردی کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*