یونان میں قبل از وقت انتخابات کے فیصلے سے انتخابی دوڑ کی رقابت میں تیزی آ گئی ہے۔
مرکزی مخالف پارٹی ریڈیکل لیفٹ اتحاد نے انتخابی مہم کا سب سے زیادہ تیزی سے آغاز کیا ہے ۔
پارٹی نے کل دارالحکومت ایتھنز میں کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں کہا گیا ہے انتخابات جیتےنے کی صورت میں ہم حکومتی ساخت میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔
پارٹی چئیر مین الیکسز چپراس نے کہا کہ ہم بعض اداروں کو بند کر یں گے اور وزارتوں کی تعداد کو کم کر کے 10 تک لے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں میں موجود سرمایہ کاری تحفظ میں ہو گی اور ہم ضرورت مندوں کو بجلی، پانی اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کریں گےاس کے علاوہ ہم یورپی یونین اور آئی ایم ایف کی طرف سے تیار کردہ اقتصادی پیکیج پر بھی دوبارہ سے مذاکرات شروع کریں گے۔
Be the first to comment