ونڈوز ٹین متعارف کروا دی گئی

9572729277microsoftwindows10

مائیکروسافٹ نے سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کروا دیا

مائیکروسافٹ نے سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کروا دیا۔
خیال کیا جارہا تھا کہ اس کا نام ونڈوز 9 ہوگا کیونکہ ابھی تازہ ترین ورژن ونڈوز 8.1 ہے تاہم مائیکروسافٹ نے اس کے لیے ونڈوز 10 کا نام تجویز کیا ہے۔ شاید اسکی وجہ یہ ہے کہ مائیکروسافٹ آپریٹنگ سسٹمز ڈویژن کے سربراہ ٹیری میئرسن کے مطابق ونڈوز 10 پچھلے تمام ورژنز کی نسبت بہت زیادہ تبدیلیاں لے کر آرہی ہے اور پہلی بار four انچ سے 80 انچ اسکرین کی حامل تمام ڈیوائسز پر ایک ہی طرح کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا جاسکے گا۔
ونڈوز 10 کا یوزرانٹرفیس تو موبائل، ٹیبلیٹ اور کمپیوٹرز کے لیے مختلف ہوگا تاہم اسکا ایپ اسٹور تمام ڈیوائسز کے لیے ایک ہی ہوگا اور صارفین کو ایک ہی طرح کی ایپس بار بار نہیں خریدنا پڑیں گی۔
صارفین کی جانب سے ونڈوز Eight کے ٹچ سکرین انٹرفیس پر کڑی تنقید سامنے آئی تھی خاص کر وہ صارفین جو کی بورڈ اور ماؤس کا استعمال پسند کرتے ہیں انہیں ونڈوز کا ماڈرن (میٹرو) انٹرفیس ایک آنکھ نہ بھایا۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد 2 سال سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود ابھی بھی ونڈوز 7 ہی استعمال کررہی ہے۔
اسی خامی کو دور کرتے ہوئے ونڈوز 10 میں ایک بار پھر سے روایتی انٹرفیس کو شامل کرلیا گیا ہے اور صارفین کے پرزور اصرار پر بھی واپس آگیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*