متحدہ عرب امارات: غیر ملکی ورکروں پر نئی پابندی لگانے کی تیاری

news-1415696477-8352متحدہ عرب امارات کی حکومت غیر ملکی ، خصوصاً ایشیائی باشندوں کیلئے مملکت میں آمد سے پہلے اپنے ممالک سے صحت کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دینے پر غور کررہی ہے۔فیڈریل نیشنل کونسل (FNC) کے رکن علی عیسیٰ نے بتایا کہ وہ یہ تجویز کونسل کے سامنے پیش کریں گے تاکہ ملک میں صحت کے شعبہ پر بے جا دباﺅ کو ختم کیا جاسکے۔اخبار ”امارات الیوم“ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں 40 لاکھ سے زائد غیر ملکی کام کررہے ہیں جن میں سے اکثریت ایشیائی ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت ان تمام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن پہلی دفعہ امارات آنے والوں کیلئے ضروری قرار دیا جائے گا کہ وہ بیماریوں سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ اپنے ملک سے بنوا کر لائیں تاکہ ان کی وجہ سے شعبہ صحت پر پڑنے والے دباﺅ کو ختم کیا جاسکے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک کے طبی معائنے میں اکثر افراد کو متعدی بیماریوں کا شکار پایا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*