فرانس کے 15 شہروں میں احتجاجی مظاہرے

1931495323fransa

فرانس میں فن و ثقافت سے منسلک افراد نے بیروزگاری کے قانون کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے مطالبے کے ساتھ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے

فرانس کے 15 شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔۔۔

فرانس میں فن و ثقافت سے منسلک افراد نے بیروزگاری کے قانون کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے مطالبے کے ساتھ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
پیرس، لیون، بورڈیوکس، پاوٹریس اور رینس سمیت 15 شہروں میں کئے جانے والے ان مظاہروں میں حکومت کی طرف سے بیروزگاری انشورنس سے متعلق منصوبے کی غیر یقینی کیفیت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔
پیرس میں سینکڑوں مظاہرین وزارت محنت کے سامنے جمع ہوئے اور “آئیے بچت پیکجوں کے خلاف متحد ہوں” اور “10 بیروزگاروں میں سے 6 کو الاونس نہیں دیا جائے گا، ایک اسکینڈل” کے نعروں کے ساتھ وزارت ثقافت کی طرف مارچ کی۔
واضح رہے کہ فرانس میں فن و ثقافت اور شو بزنس سے منسلک بیروزگار افراد کو بیروزگاری الاونس دیا جاتا ہے لیکن حکومت اقتصادی بحران کو وجہ دکھا کر اس الاونس کو جزوی طور پر ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*