سیلاب تین خطوں پر اثر انداز

news-1416983831-8639

مراکش، انڈونیشیا اور برازیل میں موسلا دھار بارشیں سیلاب آنے کا موجب بنی ہیں، مراکش میں ابتک 32 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں

دنیا بھر میں سیلاب روز مرزہ کی زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔
مراکش میں موسلا دھار بارشوں کے باعث 32 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ 6 لاپتہ ہیں۔
مراکشی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے بارشوں سے بری طرح متاثر ہیں۔
یورپی سیاحوں کا توجہ مرکز ہونے والے مراکش شہر میں بھی سیلاب سے سیاحوں کی کئی بسیں راستے میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔
ادھر جنوبی امریکہ بھی بارشوں سے متاثر ہے۔
برازیل کے شہر ساؤ پالو کو طوفان اور شدید بارشوں کا سامنا ہے۔ جس سے روزہ مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
انڈونیشیا میں مون سون بارشیں کئی مقامات پر سیلاب آنے کا موجب بنی ہیں۔ اس کے مغربی علاقے جاوا میں واقع شہر دیپوک زیر آب آچکا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*