سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کی کم ازکم تنخواہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

news-1415696477-8352

سعودی وزارت لیبر اس بات پر غور و خوض کررہی ہے کہ غیر ملکی ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 2500سعودی ریال (تقریباً 68000 پاکستانی روپے) مقرر کی جائے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کی کم از کم تنخواہ 5300 سعودی ریال مقرر کئے جانے کا بھی امکان ہے۔مقامی اخبار ”الجزیرہ“ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس فیصلے کا نفاذ 2015ءمیں کیا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت اس فیصلے کے نفاذ کی الیکٹرانک نگرانی کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سعودی اور غیر ملکی ملازمین کو مقرر کردہ کم از کم تنخواہ ادا کی جارہی ہے۔وزارت لیبر کی طرف سے یہ اقدامات ملازمین کے مالی تحفظ کے پروگرام کے تحت کئے جارہے ہین جسے سعودی ملازمین اور سرکاری کمپنیوں سے بڑھا کر اب غیر ملکی ملازمین اور پرائیویٹ سیکٹر تک پھیلایا جارہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*