طرفین نے ویانا میں 20 جولائی تک کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تھی جس میں ناکامی کے بعد معاہدے کی مدت میں توسیع کر دی گئی تھی. ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین اور جرمنی کے مابین جوہری مذاکرات کا ساتواں مرحلہ نیو یارک میں شروع ہو گیا ہے۔ طرفین 24 نومبر تک کسی پائدار معاہدے کے حصول کی کوششیں کریں گے۔ طرفین نے ویانا میں 20 جولائی تک کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تھی جس میں ناکامی کے بعد معاہدے کی مدت میں توسیع کر دی گئی تھی۔ مذاکرات کا آغاز نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ہوا۔ مذاکرات میں شریک امریکی وفد نے اس ضمن مین مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی اور ایرانی حکام کے مابین دو طرفہ مذاکرات میں بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ امریکی اور ایرانی حکام کے مابین دو طرفہ مذاکرات میں بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں امریکی اور ایرانی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک تشریف لے جائیں گے۔ سفارتی حلقوں کے مطابق روحانی اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات کی فی الحال منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔
Be the first to comment