ایبولا سے نمٹنے کےلیے دنیا کو اپنے وسائل بڑھانا ہونگے: مون

BAN_K__MOON

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا سے نبردآزمائی کے لیےضروری ہے کہ دنیا اپنے وسائل میں اضافہ کرے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا سے نمٹنے کے لیےضروری ہے کہ دنیا اپنے وسائل کو 20 گُنا حد تک متحرک کردے۔
اُنھوں نے یہ بات گزشتہ روز عالمی بینک کی طرف سے واشنگٹن میں ایبولا پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے، گِنی، لائبیریا اور سیئرا لیون کے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کے اعلیٰ سطحی اہل کار اور صدور بھی شریک تھے۔
بان کی مون نے کہا ہے کہ اس امداد میں موبائل لیباریٹریاں، گاڑیاں، ہیلی کاپٹر، حفاظتی آلات، تربیت یافتہ طبی اہل کار اور طبی انخلاکی سہولیات شامل ہیں۔
اس موقع پر عالمی بینک کے سربراہ جِم ینگ کِم نے بھی بتایا کہ جب تک ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو فوری اقدام سے روکا نہیں جاتاافریقہ کے مستقبل کو خطرہ لاحق رہے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*