آسٹریلیا امریکا سے مزید 58 ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا

b

آسٹریلیا امریکا سے مزید 58 ایف 35 جائنٹ سٹرائیک فائٹر طیارے خریدے گا۔ جن کی مالیت 11.6 ارب امریکی ڈالر ہوگی۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق طیاروں کی خریداری سے آسٹریلیا کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ روز وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف 35 طیارے ملنے کے بعد آسٹریلیا کی ڈیفنس فورس کی انٹیلی جنس ‘ نگرانی اور جاسوسی کے شعبے مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف 35 طیاروں کی 5 ویں کھیپ انتہائی جدید ہوگی۔ جن کے ملنے کے بعد ملکی سیکورٹی مزید مستحکم ہوگی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*