پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے مومند میں ایک معدنی کان کی چھت بیٹھنے سے 12 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔
مومند انتظامیہ کے ترجمان دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق “زیارت کے علاقے میں کل شام کے وقت سنگ مرمر کی کان کے بیٹھنے سے ملبے میں دبے 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق ملبے تلے دبنے والے کان کنوں کی تعداد 20 ہے اور لاشیں نکالنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
Be the first to comment