شمالی کوریا پر مزید امریکی پابندیاں

2331989389kuzeykorebayra

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ہالی ووڈ کے فلم اسٹوڈیو سونی پکچرز پر ہیکنگ حملے کے الزام میں شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیاں شمالی کوریا کے تین اہم سرکاری اداروں اور 10 شہریوں پر عائد کی گئی ہیں۔
یہ پابندیاں ایسی حالت میں عائد کی گئی ہیں کہ جب شمالی کوریا نے الزام کی سختی سے تردید کی تھی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا کمپیوٹر نظام ہالی ووڈ کے ایک بڑے ادارے کے طاقتور کمپیوٹر نظام کو نشانہ نہیں بنا سکتا۔
پابندیوں کا نشانہ بننے والے سرکاری اداروں میں شمالی کوریا کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی، ہتھیاروں کی خرید و فروخت کا نگران سرکاری ادارہ اور سائنسی تحقیق کی ایک ایجنسی شامل ہے۔
ان تینوں اداروں پر شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں سرگرم کردار ادا کرنے کے الزام میں پہلے سے ہی امریکی پابندیاں عائد ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا 1950 کی دہائی سے امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*