رحمِ مادر کی پیوند کاری کا کامیاب اور انوکھا تجربہ

dogum

سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون میں تقریباً دو سال قبل رحمِ مادر کی پیوند کاری کی گئی ہے اور اس اہم طبی پیش رفت سے اب خواتین کے بانجھ پن کے مکمل خاتمے کا امکان پیدا ہو گیا ہے

سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون میں تقریباً دو سال قبل رحمِ مادر کی پیوند کاری کی گئی ہے اور اس اہم طبی پیش رفت سے اب خواتین کے بانجھ پن کے مکمل خاتمے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
  مشہور طبی  جریدے دی لانسیٹ کی حالیہ اشاعت میں ایک بہت اہم طبی پیش رفت کا انکشاف کیا گیا اور اِس پیش رفت کو ماہرین نے عورتوں کے بانجھ پن کے خاتمے کی جانب ایک بہت بڑی پیش قدمی قرار دیا ہے۔
سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تقریباً ایک ماہ قبل ایک بچے کو جنم دیا تھا۔
حمل میں چند پیچیدگیاں پیدا ہو جانے پر سویڈش خاتون نے اکتیسویں ہفتے میں بچے کو جنم دیا۔
بچے کی ولادت سی سیکشن یا آپریشن کے ذریعے ہوئی۔
پیدائش کے وقت بچے کا وزن پونے دو کلو گرام تھا ابھی تک زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*