یونان:پاکستانی کی ہلاکت ،غیر قانونی تارکین وطن کی بھوک ہڑتال

greeceیونان میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے بنائےگئے مراکز میں ایک پاکستانی کی ہلاکت کے بعدوہاں موجود سینکڑوں افراد نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ نسلی امتیاز کے خاتمے کی ایک یونانی تنظیم کیرفا کے مطابق ان مراکز میں گنجائش سے زیادہ افراد کو رکھا گیا ہے اور یہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کیرفا کے مطابق چھ نومبر کوحکام کی لا پرواہی کی وجہ سے ایک پاکستانی انتقال کر گیا تھا۔ محمد اشفاق کو سانس کے عارضے کے شدید مسائل کا سامنا تھا۔ شام اور افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک میں تنازعات کی وجہ سے یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*