ڈیبٹ کارڈ

p-81

کریڈٹ کار ڈ یا اے ٹی ایم کارڈز(آٹو میٹڈ ٹیلر مشین) جیسے ہی ہوتے ہیں، لیکن ان کا استعمال کیش یا چیک کی صورت میں کیا جاتا ہے۔ایک ڈیبٹ کارڈ کی رسائی بینک میں موجود آپ کے اکائونٹ سے براہ راست ہوتی ہے۔ جبکہ کریڈٹ کارڈ”ادائی بعد از خریداری” کے طریقے پر کام کرتے ہیں اور ڈیبٹ کارڈ”فوری ادائی” کے تحت کام کرتے ہیں۔ خریداری کے لیئے ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے سے رقم براہ راست اسی وقت آپ کے بینک اکائونٹ سے منہا ہوجاتی ہے۔
مختلف ڈیبٹ کارڈز مختلف فنکشنز کے حامل ہوتے ہیں۔ کچھ صرف ایک اے ٹی ایم کارڈ ہوتے ہیں اورمحض رقم نکالنے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں ، کچھ مقامی طور پردکانوں سے خریداری کرنے کے لئیبھی استعمال کئے جاسکتے ہیں،جیسے روزمرہ کا سودافروخت کرنے والے اسٹور، ریٹیل اسٹور، پیٹرول اسٹیشنز اور ریسٹورنٹس وغیرہ۔ کچھ ڈیبٹ کارڈزکو سمندر پار مقامات پر بھی بطور اے ٹیم ایم اور خریداری دونوں مقاصد کے لئیاستعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ ان مقامات پر جہاں آپ کے کارڈ کا برانڈ نیم یا لوگو موجود ہو،کارڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ کارڈذ نقد رقم رکھنے اورچیکس بھیجنے کا بہترین نعم البدل ہیں۔
ڈیبٹ کارڈبرقی طریقہِ کار سے بینکاری کی سہولیات استعمال کرنے کا دوسرا طریقہ ہے۔
اے ٹی ایم پر استعمال کرنے کے علاوہ ڈیبٹ کارڈ مختلف دکانوں اور اسٹوروں سے خریداری کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ ہاں مگریاد رہے کہ خریداری کے وقت پر اپنے اکاؤنٹ میں رقم لازمی ہونی چاہئے۔ آپ کی خریداری کی رقم آپ کے اکاؤنٹ سے فوراً منہا کر لی جاتی ہے۔ آپ کو بینک سے باقاعدہ گوشوارہ وصول ہو تا ہے،جس میں آپ کے اکاؤنٹ سے کل منہا کی گئی رقم اور آپ کی بقایا رقم ظاہر کی جاتی ہے۔
اے ٹی ایم یابینک کارڈز اور ڈیبٹ کارڈز اکثر ایک جیسے کارڈ ہی ہوتے ہیں لیکن وہ مختلف طریقوں سے کام کرتے ہیں۔ آپ اے ٹی ایم کارڈز ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے، نکلوانے یا جمع کرانے یا کیش ٹرانسفر کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ نکلوانے اور جمع کروانے کے لئے آپ منتخب کرتے ہیں کہ کون سا اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہئے۔ڈیبٹ کارڈ آپ کے مخصوص بینک اکاؤنٹ سے رقم لیتے ہیں۔ ڈیبٹ کارڈ اشیاء کی خریداری کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ خریداری کے وقت آپ اپنے ڈیبٹ کارڈ کو اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ خریداری کی رقم بھی ادا کر سکتے ہیں۔ اسٹور کے مالک کیلئے ضروری ہوگا کہ خاص مشین رکھتا ہو تاکہ آپ کی مطلوبہ مالیاتی سرگرمیوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بینک سے رابطہ کرسکے۔
اے ٹی ایم اور ڈیبیٹ کارڈ کے علاوہ ایک تیسری طرح کے کارڈز بھی بینکس کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیں جو کہ کریڈٹ کارڈزیعنی ادھار یامستعار کے کارڈز کہلاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کریڈٹ کارڈز نہیں ہیں مگر وہ بینکنگ کو بہت آسان بناتے ہیں اور کسی بھی وقت مختلف مقامات میں آپ کے لئے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت دیتے ہیں، لیکن اگر آپ ان کارڈ کو رقم نکلوانے یا چیزیں خریدنے کے لئے استعمال کرتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ میں رقم ضرور ہونی چاہئے جوکم از کم آپکی خریداری یا نکلوائی جانے والی رقم کے برابر ہو۔ کریڈٹ کارڈایک مختلف چیز ہے۔ اس کارڈکے ذریعے آپ خریداری کرسکتے ہیں چاہے آپ کے اکاؤنٹ میں رقم نہ بھی ہو۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*