ایپل کی مصنوعات کو لوگ طویل عرصے سے پسند کرتے آرہے ہیں اور سام سنگ کو مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لئے بہت تگ ودو کرنا پڑی لیکن اب سام سنگ نے ایپل کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ اب ایپل سام سنگ سے بہت پیچھے رہ گیا ہے اور دوبارہ مقام بناتے اسے طویل عرصہ درکار ہوگا۔حال ہی میں کی گئی ایک ماہرRob Waughکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 4ایپل کے آئی فون 6سے کئی گنا بہتر ہے۔ ماہر کا کہنا ہے کہ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سام سنگ کے آگے ایپل ایک سکول کا بچہ ہے،گوکہ سام سنگ کو مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لئے کافی محنت کرنا پڑی لیکن اب یہ ایک مستحکم پوزیشن میں ہے۔ اس نے گلیکسی نوٹ four کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ 176گرام وزن اور 8.5ایم ایم کی چوڑائی والا کمال کی ڈیوائس ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ یہ آئی فون 6سے بہتر ہے کیونکہ یہ جیب میں رکھنے پرمڑتا بھی نہیں ۔آئی فون 6کے بارے میں ویڈیوز آئی ہیں جن میں اسے جیب میں ڈالنے پر مڑتا ہوا دکھایا گیا ہے۔Waughکے مطابق گلیکسی نوٹ 4کی کی سپیڈ بہت تیز، رنگ انتہائی جاذب اور اس کا ’ہوم‘ اور ’بیک‘ بٹن بھی سکرین پر نہیں جس کی بدولت صارف کو زیادہ بڑی سکرین مل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں بہترین پروسیسر، خوبصورت باڈی اور ہارٹ بیٹ بتانے کی سہولت بھی ہے جس کی بدولت یہ دنیا کا سب سے اچھا فون ہے اور آئی فون 6پلس اس کے پاس بھی نہیں پہنچ سکتا۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے آئی فون استعمال کیا لیکن گلیکسی نوٹ 4کے آگے آئی فون بالکل فارغ ہے، آئی فون شاید منچلوں کی پسند ہو سکتا ہے اور اگر ان دونوں فونز کا ساتھ ساتھ رکھا جائے تو پھر انتخاب صرف سام سنگ کا ہی کیا جائے گا۔
Be the first to comment