گرتے بالوں کے علاج کے لیے آسان آزمودہ گھریلو نسخے

d
بالوں کے ٹوٹنے، گرنے اور کم ہونے کا مسئلہ ہر انسان کو درپیش رہتا ہے جس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ، خوراک اور وراثتی ہو سکتی ہے لیکن بعض اوقات اس سے بچاﺅ کے طریقے اس قدر آسان ہوتے ہیں کہ ہمیں ان کا علم ہی نہیں ہوتا۔ آج ہم آپ کو بالوں کے گرنے سے بچنے کے لئے آسان گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے۔

*کوار گندل میں یہ جادو موجود ہے کہ وہ گرتے بالوں کو نا صرف روکتا ہے بلکہ نئے بال بھی اگا سکتا ہے۔ آپ کوچاہیے کہ کوار گند کا تیل سر پر لگائیں اور ساتھ ساتھ اس کا جوس بھی پئیں۔

*اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ سر میں تیل نہیں لگاتے۔ فوراً سے پہلے تیل کا استعمال کریں اور اس مقصد کے لئے ناریل کا تیل سب سے مفید ہے۔ اگر آپ ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملا لیں تو یہ بہت ہی فائدہ مند ہوگا۔آپ رات کو تیل لگائیں اور صبح کے وقت سر کو دھو لیں اور چند ہی دن میں جادو دیکھیں۔
*اگر آپ کیسٹر آئل میں شہد کے چند قطرے ملا کرسرپر لگائیں تو آپ کے بال خوبصورت ہوتے جائیں گے۔ اگر آپ ہفتے میں ایک بار بھی یہ تیل لگائیں تو آپ کے بال لمبے ہونا شروع ہو جائیں گے۔
*میتھی کے بیج لے کر انہیں اچھی طرح پیس لیں اور اس ایک بوتل میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس محلول کو ہفتے میں ایک بار اپنے سر پر لگائیں اور لمبے اور خوبصورت بال حاصل کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*