کرینہ کپوراپنی لمبی زلفوں کی قربانی دینے کیلئے تیار

news-1415696477-8352کرینہ کپور کرداروں کے حوالے سے تجربات کرنے کی عادی ہیں اور لگتا یہی ہے کہ وہ ہر آزمائش پر پوری اترنے کی جستجو میں ہیں۔ خبر گرم ہے کہ وہ نئی فلم کے لیے اپنی لمبی گھنی زلفوں کی بھی قربانی دینے جارہی ہیں۔کرینہ کپور کی ان دنوں کوئی فلم زیادہ دنوں تک سنیما گھروں میں ٹک نہیں پاتی لیکن بالی وڈ کی ہیروئن گبھرائی نہیں۔ اب خبر آئی ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم کے لیے وہ اپنے لمبے بالوں کو بھی کٹوا کر چھوٹا کر رہی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ ان کا یہ کردار فلم بینوں کو کس حد تک متاثر کرے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*