پیشہ وار انہ زندگی میں کامیابی کا راز سائنس نے بتا دیا

news-1415297319-2114ہر شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ اچھی نوکری، ترقی اور تنخواہ میں اضافے کیلئے کیا کرنا چاہیے۔ سائنسدانوں نے اس اہم سوال کے جواب کیلئے ایک تحقیق کرکے بالآخر ایک نہایت سادہ جواب ڈھونڈ لیا ہے۔ ہالینڈ کی وی یو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ اچھی ملازمت اور بعد میں جلد ترقی اور تنخواہ میں اضافہ چاہتے ہیں تو سب سے زیادہ توجہ اپنی صحت پر دیں۔ تحقیق میں شامل 148 افراد کو ایک تصویر کی چار مختلف اشکال دکھائی گئیں جن میں ذہانت اور صحت کے مختلف تناسب کو دکھا گیا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جب افسران کسی شخص کو ملازمت کیلئے منتخب کرتے ہیں تو اس کی صحت اور چہرے کی چمک دمک ان پر خصوصی اثر ڈالتی ہے۔اسی طرح دوران ملازمت اچھی صحت والوں کو ترقی ملنے کا امکان بھی 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے اور ساتھی ملازمین بھی اچھی صحت والوں کو زیادہ ساتھیوں کی نسبت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ذہین لوگوں کو صرف اسی صورت میں فوقیت دی گئی جب کا ان کا انتخاب کسی ایجاد یا نئی مارکیٹ کی تلاش کیلئے کیا گیا یا جب ایسے کاموں کیلئے انتخاب کیا جارہا ہو جن میں سفارتکارانہ صلاحیت کی زیادہ ضرورت ہو۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*