زونگ فور جی کی خصوصیات والا سمارٹ فون جلد ہی متعارف کروا رہا ہے جو کہ اگلے چند دنوں میں پاکستان میں دستیاب ہوگا
حال ہی میں زونگ نے پاکستان میں فور جی سروس لانچ کی ہے اور اب زونگ فور جی کی خصوصیات والا سمارٹ فون بھی متعارف کروا رہا ہے جو کہ اگلے چند دنوں میں پاکستان میں دستیاب ہوگا۔
فور جی کی خصوصیت والا یہ سمارٹ فون زونگM811 کے نام سے جانا جائے گا اور یہ 21,900, روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اطلاع کے مطابق اگلے دس روز میں یہ سمارٹ فون حتمی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
چین میں یہ موبائل دو سم پر مشتمل ہے لیکن زونگ اس سمارٹ فون کو صرف ایک سم کے ساتھ پیش کرے گا۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ فون 5 انچ IPS ڈسپلے، سکرین ریلزولیشن 1280×720 پکسل کے ساتھ پیش کیا جائے گا اس کے علاوہ یہ کوال کور کواڈ کو ر 1.2Ghz پروسیسر ، ایک GB ریم اور چارGB انٹرنل میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
Be the first to comment