میں نے 165 کلو وزن کم کیا،عدنان سمیع

news-1416998774-7913بہت لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ میں نے وزن ڈاکٹروں کے تعاون سے کم کیا ہے اور اس سے بھی کمال کی بات تو یہ ہے کہ بہت سے ڈاکٹر جنھیں میں جانتا بھی نہیں اس بات کا کریڈٹ لینے لگے ہیں اور ان میں سے بعض تو اس کا اشتہار بھی دینے لگے،حقیقت یہ ہے کہ میں نے ایک ہائی پروٹین خوراک کے نظام کو اپنایا جس کے تحت میں ہر قسم کے پروٹین کھا سکتا تھا، شرط صرف اتنی تھی کے وہ بغیر تیل کے ہوں، وزن کم کرنے کے بعد زندگی میں کئی تبدیلیاں آئیں جن میں سب سے خوشگوار فلم کی پیشکش تھی،بی بی سی سے گفتگو
اسلام آباد(قدرت نیوز)دنیا کے سب سے تیز پیانو نواز ہونے کی شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔بی بی سی سے ایک خاص ملاقات کے دوران عدنان نے موسیقی کے سفر، ازدواجی زندگی اور 165 کلو وزن کم کرنے کے ساتھ نئی زندگی حاصل کرنے پر کھل کے بات کی۔آج بھی عدنان سمیع کی تن و مند شبیہ لوگوں کے دل میں بسی ہے لیکن اب وہ معمول سے بھی کم وزن کے سبب لوگوں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے اس بابت بتایا: ’میں نے 165 کلو وزن کم کیا ہے۔ بہت لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ میں نے وزن ڈاکٹروں کے تعاون سے کم کیا ہے اور اس سے بھی کمال کی بات تو یہ ہے کہ بہت سے ڈاکٹر جنھیں میں جانتا بھی نہیں اس بات کا کریڈٹ لینے لگے ہیں اور ان میں سے بعض تو اس کا اشتہار بھی دینے لگے۔انھوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے ایک ہائی پروٹین خوراک کے نظام کو اپنایا جس کے تحت میں ہر قسم کے پروٹین کھا سکتا تھا، شرط صرف اتنی تھی کے وہ بغیر تیل کے ہوں۔عدنان کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے بعد ان کی زندگی میں کئی تبدیلیاں آئیں جن میں ان کے لیے سب سے خوشگوار فلم کی پیشکش تھی۔انہوں نے بتایا: ’وزن کم ہونے کے بعد بہت ساری ایسی چیزیں ہونے لگیں جس کا مجھے پہلے سے قطعی اندازہ نہیں تھا۔ ان میں سے ایک اداکاری کی پیشکش بھی تھی۔ میں نے یہ طے کیا تھا کہ میں وہی فلم کروں گا جو مجھے چیلنج کرے۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد ایک فلم میں آ رہاہوں ’میں نے ایک سکرپٹ پسند کی ہے اور سنہ 2015 کے شروع میں شاید یہ فلم فلور پر جائے گی۔ یہ ایک فن فلم ہوگی اور میرا کردار نان میوزییل ہوگا۔عدنان سمیع گذشتہ 15 سالوں سے بھارت میں رہ رہے ہیں لیکن ایک پاکستانی شہری ہونے کی وجہ سے کسی پریشانی سے وہ انکار کرتے ہیں۔انھوں نے کہا: ’میں یہاں انتہائی خوشی اور محبت سے رہ رہا ہوں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ہندوستان میں مجھے کبھی کوئی دقت نہیں ہوئی۔عدنان اپنی موجودہ شریک حیات رویا کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔وہ کہتے ہیں: ’زندگی میں ضرور میں نے ایک کام اچھا کیا ہوگا کہ اوپر والے نے مجھے اتنا بڑا انعام دیا ہے اور وہ ہے رویا۔ وہ ایک فرشتے کی طرح میری زندگی میں آئی اور جس انداز سے اس نے مجھے سمیٹا ہے وہ شاید کوئی اور نہ کر پاتا۔عدنان نے ایک مدت کے بعد فلم ’یل دل‘ کے گانے ’سویٹا‘ سے پلے بیک سنگنگ کے میدان میں واپسی کی ہے۔اس سے قبل معروف نغمہ نگار گلزار کے ساتھ شاد علی کی ہی فلم ’ساتھیا‘ کا ٹائٹل گیت انھوں نے گایا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*