کیا ہوا اگر آپ سونے سے قبل اپنا موبائل یا اسمارٹ فون چارج پر لگانا بھول گئے اب یہ کام تو آپ کا بستر بھی کرسکے گا۔
جی ہاں ایک ایسی نئی ڈیوائس ایجاد کی گئی ہے جو آپ کے بستر کو اسمارٹ فون چارج کرنے کے قابل بنادے گی۔
کپڑے کی پٹی کی شکل یہ ڈیوائس زی چارج بستر کے دونوں کونوں تک پھیلی ہوئی گی اور باآسانی آپ کی نیند کے اسمارٹ فون سمیت چھ ڈیوائسز کو ایک ساتھ چارج کرسکے گی۔
زی چارج کے دونوں کونوں میں دو جیبیں ہیں جن میں ہر ایک میں تین یوایس بی پورٹس ہیں جبکہ ایک بڑی جیب بڑے ٹیبلیٹ یا ای ریڈر کو چارج کرنے لیے رکھی گئی ہے۔
بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنا چارج یوایس بی پورٹ میں لگا کر اپنی ڈیوائس ان جیبوں میں رکھ دیں اور سوجائیں بس۔
اگر آپ کو بجلی کے بل کی فکر ہے توزی چارج کو عام بٹن سے بند بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کی پٹی کو بستر کے سائز کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔
اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف 63 ڈالرز کی ڈیوائس ہے جو فی الحال تو امریکا میں دستیاب ہے تاہم مارچ 2015 میں یہ دنیا کے مختلف حصوں میں بھی فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔
Be the first to comment