مائیکرو سوفٹ آفس کی اپلیکیشن جلد ہی سمارٹ موبائل فون پر

8255183254icrosoftoffice

مائیکروسافٹ نے جلد ہی ایپل کے موبائل اور ٹیبلیٹ آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کے لیے مائیکروسافٹ آفس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایپلی کیشنز رواں سال نومبر تک پیش کر دی جائیں گی

مائیکروسوفٹ آفس استعمال کرنے والے صارفین اب مائیکروسوفٹ کو ایپل موبائل اور ٹیبلٹ پر بھی استعمال کرنے کے خواہاں ہیں ۔ ان کی اس خواہش کو اب مائیکروسافٹ نے جلد ہی پورا کرنے کے لیے ایپل کے موبائل اور ٹیبلیٹ آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کے لیے مائیکروسافٹ آفس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ نہ صرف آئی او ایس بلکہ اب اینڈرائیڈ کے لیے بھی مائیکروسافٹ آفس پیش کرے گا۔
اس سے قبل میڈیا پر آئی او ایس ورژن کی خبریں آنے کے بعد مائیکروسافٹ کی جانب سے اسکی سختی سے تردید کی گئی تھی۔ لیکن اب اندازہ یہی کیا جارہا ہے کہ جلد ہی مائیکروسافٹ یہ ایپلی کیشن جاری کر دے گا۔
ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کہ مائیکروسافٹ آفس کو ایک ہی ایپلی کیشن کی صورت میں پیش کیا جائے گا یا پھر ورڈ ، ایکسل اور دیگر ایپلی کیشنز کو الگ الگ متعارف کروایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایپلی کیشنز رواں سال نومبر تک پیش کر دی جائیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*