مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 7 اور Eight کی فروخت بند کر دی

Windows-7--Windows-8-1ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 7 اور Eight کے بعض ورژنز کے پرچون فروخت بند کر دی ہے جبکہ ونڈوز Eight بہت زیادہ مقبول نہیں ہوئی کیونکہ اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے بعض جانے پہچانے عناصر یا فیچرز ختم کر دیے گئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ نے کچھ عرصہ قبل فروخت بند کرنے کافیصلہ کرلیاتھا جس کا مقصد صارفین کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورڑنز کی طرف مائل کرنا ہے جبکہ ونڈوز کا نیاورژن ونڈوز10آئندہ سال کے آخر میں جاری کردیاجائے گا۔ صارفین 31 اکتوبر سے ونڈو 7 کے ہوم بیسک، ہوم پریمیئم اور الٹیمیٹ ورژن نہیں خرید سکیں گے جبکہ ونڈو Eight بھی دستیاب نہیں ہے۔ اس تبدیلی سے دکانوں سے لی گئی کاپیاں اور کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر انسٹال کیا گیا یہ سافٹ ویئر متاثر ہوں گے جبکہ ونڈوز کا موجودہ 8.1 کمپیوٹرز پر ڈیفالٹ ورژن ہوگا۔علاوہ ازیں اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ صارفین ونڈوز کے پرانے ورڑن کو استعمال کرنا چھوڑ رہے ہیں۔مارکیٹ یہ تبدیلی آنے میں وقت لگے گا کیونکہ کمپیوٹر بنانے والے کمپنیوں کے پاس ونڈوز کے پرانے ورژنز کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اور وہ اسی سافٹ ویئر کے ساتھ کمپیوٹرز فروخت کریں گے لیکن جو صارفین کمپیوٹر چلانے کے لیے ونڈوز 7 میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ونڈوز 8.1 کو ونڈوز 7 پروفیشنل پر ڈاو¿ن گریڈ یا کم کر سکیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*