مائیکروسافٹ کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

news-1415696477-8352معروف ٹیکنالوجی فرم مائیکروسافٹ نوکیا کے نام کے بغیر اپنا پہلا اسمارٹ فون لومیا 535 آج متعارف کرا رہی ہے۔یہ اسمارٹ فون سنگل اور ڈوئل سمز کے ہینڈ سیٹس کی شکل میں رواں ماہ کے دوران دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جس کی قیمت 110 یورو رکھی گئی ہے تاہم پاکستان کے لیے اس کی قیمت یا ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔لومیا 535 دیکھنے میں لومیا 530 سے ملتا جلتا ہے جو کچھ ماہ پہلے متعارف کرایا گیا تھا تاہم اس نئے موبائل میں فیچر مختلف ہیں۔لومیا 535 کا فرنٹ اور بیک کیمرہ پانچ میگاپکسلز کا ہے اور سیلفی کے شوقین افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے، جبکہ اس کے ذریعے اسکائپ کالز اور کم روشنی میں اچھی تصاویر کے لیے ایل ای ڈی فلیش بھی موجود ہے۔اس کے اندر لومیا 530 کے برعکس ایک جی بی ریم موجود ہے جس سے گیمز کو چلانا زیادہ آسان ہوتا ہے۔اس موبائل کی ایچ ڈی اسکرین پانچ انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے کی حامل ہے، جبکہ اس کے اندر آٹھ جی بی تک میموری رکھی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کے ذریعے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*