فیس بک ہر سیکنڈ میں 40ہزار روپے کماتا ہے

news-1415696477-8352 آج کل کے جدید دور میں ہر شخص فیس بک کا استعمال کرتا ہے تاکہ اپنے دوستوں اور احباب کے قریب رہ سکے لیکن امریکی کمپنی اس قربت کے بھی بہت زیادہ پیسے کمارہی ہے۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ فیس بک ایک سیکنڈ میں 407 ڈالر (40 ہزار روپے) کمار ہی ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ فیس بک کو تمام عمر کے لوگ استعمال کرتے ہیں اور یہ تصاویر، چیٹ، گیمز اور دیگر چیزوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس چیز کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی کمپنیاں فیس بک پر اپنی میڈیا کمپین اور اشتہارات چلاتی ہیں اور فیس بک انتظامیہ کو ہر سیکنڈ میں 40 ہزار روپے آمدن ہوتی ہے۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی فیس بک کریش ہوتا ہے تو اس کے ایکسپرٹ فوراً سے پہلے اس کی بحالی کے لئے کام شروع کرتے ہیں کیونکہ انہیں علم ہوتا ہے کہ ہر لمحہ کمپنی کے لئے قیمتی ہوتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*