فیس بک کی مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی تیاری

news-1416998774-7913فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ غربت میں ڈوبے ہوئے افریقی ممالک کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں۔ زکر برگ نے برِاعظم افریقہ کے طول و عرض میں انٹرنیٹ پہنچانے کے لیے ووڈا فون سمیت کئی موبائل فون کمپنیوں سے بات چیت کی تھی مگر ان کے تیار نہ ہونے کے بعد اب وہ برطانوی سیٹلائٹ کمپنی سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس کمپنی کے برِاعظم افریقہ کے اوپر دو مصنوعی سیارے موجود ہیں اور یہ مزید تین سیارے جلد ہی خلاءمیں پہنچانے کی تیاری کر رہی ہے۔ زکر برگ کا کہنا ہے کہ افریقہ کے غریب عوام کو مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا جائے تو نہ صرف انہیں تعلیم اور صحت جیسی سہولیات باآسانی مل سکیں گی بلکہ عالمی پیداواری صلاحیت میں بھی 25 فیصد اضافہ ہو جائے گا، انہوں نے ”انٹرنیٹ او آر جی“ نامی پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے، جس کا مقصد تمام دنیا کے انٹرنیٹ سے محروم انسانوں تک یہ سہولت پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے، وہ اس پہلے ایبولا وائرس کے خاتمے کے لیے امدادی مہم بھی شروع کر چکے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*