طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر کے باعث امراض قلب کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ برطانیہ میں کی گئی جدید تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار مردوں کے مقابلے میں خواتین میں دل کی بیماریوں کا خطرہ چوالیس فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے اس کی بنیادی وجہ خواتین کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا بتائی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین جسمانی طور پر زیادہ وزنی ہو جاتی ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
Be the first to comment