اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ایک بار پھر سِکس پیک بنائے ہیں
بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں چارلی کے کردار میں ایک بار پھر ’سِکس پیک‘ دکھائیں گے۔ فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں پہلی بار اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ووان شاہ بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کے لیے شاہ رخ نے ایک بار پھر سِکس پیک بنائے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کے لیے انھوں نے کیا کچھ کیا کیا، کچھ کھانا پینا چھوڑا یا جم میں کتنے گھنٹے گزارے، تو ان کا کہنا تھا: میری فزيك ایسی ہی ہے، میں ایسا ہی ہوں، میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے بہت محنت کی، رات بھر یا دن بھر میں جِم میں ہی رہا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں فِٹ رہنا پسند کرتا ہوں اور مجھے کھیلنے کا بڑا شوق ہے، سچ کہوں تو مجھے بہت شرم آتی ہے جب بھی کوئی مجھ سے ایسے پوچھتا ہے۔
شاہ رخ کا خیال ہے کہ اداکاروں کو سال میں ایک ہی فلم کرنی چاہیے
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے ایبس بنانا اچھا لگتا ہے لیکن انھوں نے یہ صرف فلم کے لیے کیا ہے اور اگر کوشش کی جائے تو ایسے ایبس 40 سے 50 دنوں میں بنائے جا سکتے ہیں۔ شاہ رخ کہتے ہیں: میں بہت ساری فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور فلموں کے ذریعے لوگوں کو خوش کرنا چاہتا ہوں، لیکن سچ کہوں تو میں ایسا بالکل نہیں کر پاتا۔ مجھے لگتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں تھوڑا پروفیشنل ازم ضروری ہے. شاہ رخ کا خیال ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ تمام اداکاروں اور ہدایت کاروں کو سال میں صرف ایک ہی فلم کرنی چاہیے۔ سال میں چار فلمیں کرنے کا دستور اب پرانا ہو گیا ہے۔
Be the first to comment