سلمان خان کی نئی محبوبہ منظرعام پر

news-1416998774-7913بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے بے شمار معاشقوں کے باوجود شادی نہیں کرپائے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ ایک بار پھر ایک محبوبہ ڈھونڈ چکے ہیں تاکہ اسے شریک حیات بناسکیں۔مشہور اداکاراﺅں سنگیتا بجلانی، سومی علی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے بعد اب سلمان کی زندگی میں رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ لولیا وانچر کی آمد ہوگئی ہے۔ اپنی بہن ارپیتا کی شادی کے موقع پر وہ ہر وقت لولیا کے ساتھ نظر آئے اوراب کسی کو بھی اس بات پر شک نہیں کہ وہ جوڑی بنا چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لولیا باندرہ شہر کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں جس کا بل سلمان ادا کررہے ہیں۔ دوسری جانب سلمان کی بہن ارپیتا اس معاشقے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ لولیا ان کے بھائی کو استعمال کرکے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*