سانپوں کے خطرناک زہر کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن ان کے پاس ایک ایسا خفیہ ہتھیار بھی ہے جسے کم لوگ جانتے ہیں۔ اگر کبھی کسی سانپ کے قریب ہونے کے بعد آپ کو اپنے کپڑوں سے نہ ختم ہونے والی بو آنا شروع ہوجائے تو سمجھ لیں آپ بھی اس ہتھیار کا نشانہ بن گئے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سانپوں میں یورک ایسڈ کے علاقہ پیورینز نامی مادے کو بدبودار محلول میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جسے یہ اپنے شکار کے اوپر چھڑک دیتے ہیں۔ اگر سانپ کا یہ بدبودار مادہ آپ کے کپڑوں پر پڑجائے تو اس کی بدبو سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو پانی کے ساتھ ملنے سے مزید بدبو پیدا کرتے ہیں، یعنی جب آپ کپڑے کو پانی سے دھونے کی کوشش کرتے ہیں تو اس میں سے مزید بوآتی ہے۔ سانپوں کا یہ ہتھیار زہریلیا تو نہیں لیکن خطرناک حد تک بدبودار ضرور ہے۔
Be the first to comment