روغنِ زیتون ایک نعمت خداوندی

6968595875oliveoil

زیتون کا تیل کھانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور علاج کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں زیتون کا پھل بھی بہت کارآمد ہوتا ھے

زیتون کا تیل کھانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور علاج کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں زیتون کا پھل بھی بہت کارآمد ہوتا ہے پھل بطور اچار بھی استعمال کرتے ہیں اور سبزی کے طور پر بھی جس طرح کہا جاتا ھے کہ زیتوں جنت کا پھل ہے یہ بات درست ہے یہ پھل واقعی جنت کا ہے اور قدرت کی طرف سے انسانوں کے لئے انمول تحفہ ہے ، اس کے پھل سے کشید کیا گیا تیل میں بے بہا خزانہ ہے جو انسانی صحت اور حسن کے لئے بے مثل ہے – اب سردیوں کا موسم ہے تو اس لحاظ سے سردی میں مفید ٹوٹکے بتائے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے ہم بہت فائدے اٹھا سکتے ہںھ۔

oliveoilbowl

زیتون کا تیل جلد کے لئے بہت اہم ہے – جلد کو لچکدار اور چمک دار بنانے کے لئے اس کا استعمال بطور خاص کرنا چاہیے اس سے جلد کی سوجن کم ہوتی ہے جلد میں نرمی آتی ہے اور چمک پیدا ہوتی ہےرنگت کے نکھرنے میں مفید ہوتی ہے – اس کے علاوہ زیتون کے تیل کا استعمال جلد پر عمر کے لحاظ سے یا کسی اور وجہ سے جھریاں پڑ جائیں تو زیتوں کا تیل مستقل استعمال کر کے ختم کی جا سکتی ہیں اس کے لئے یہ نسخہ ہے
 زیتوں کا تیل ایک چمچہ، نمبر 2 شہد ایک چمچہ ، انڈے کی زردی ایک عدد ، دار چینی کا سفوف آدھی چمچی – ان سب کو مکس کر کے چہرے پر ہفتہ میں چار دن اس کا ماسک لگائیں دنوں میں جھریوں سے نجات ملے گی اور اگر اس کا استعمال مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں تو جھریاں پڑنے کے سبب کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*