رنبیر کترینہ کی والدہ کو منانے کے لیے تیار

e

بولی وڈ اسٹار رنبیر کپور نے آئندہ برس گھوڑی چڑھنے کے لیے اپنی ساس (کترینہ کیف کی والدہ) کو منانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ لندن میں انہیں اس رشتے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔انڈین میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے 2015 کو لندن میں خوش آمدید کہنے کی منصوبہ بندی کی ہے جہاں بولی وڈ باربی ڈول کی والدہ مقیم ہیں۔رنبیر نئے سال کی تقریبات منانے کے ساتھ کترینہ کی والدہ سے بھی ملنے کے لیے جائیں گے۔ان خصوصی چھٹیوں کا بنیادی مقصد رنبیر کپور کی جانب سے کترینہ کیف کو اپنی دلہن بنانے کے لیے اپنی ہونے والی ساس کے ساتھ شادی کی پیشکش رکھنا ہے۔اگرچہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے کبھی بھی اپنے تعلق کا اعتراف نہیں کیا ہے تاہم حالیہ عرصے میں آنے والی رپورٹس میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ 2015 میں یہ دونوں زندگی بھر کے رشتے سے بندھ سکتے ہیں۔اس سے پہلے بھی رنبیر اور کترینہ نے اسپین میں نجی تعطیلات منانے کے لیے رخ کیا تھا جس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد دونوں نے خاموشی اختیار کرلی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*