خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والوں میں دل کے امراض لاحق ہونے کا امکان کم ہوتا ہے،ماہرین

news-1413358935-2882 امریکی یو نیورسٹی پیٹس برگ کے ماہرین نفسیات اور طبی ماہرین نے کہا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والوں میں دل کے امراض لاحق ہونے کا امکان کم ہوتا ہے جبکہ ناخوشگوار ازدواجی تعلقات رکھنے والے جوڑوں میں کیروٹڈ شریانوں کے زیادہ موٹے ہونے اور دل کے امراض کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ یونیورسٹی پیٹس برگ کے پروفیسر آف سائیکالوجی تھامس کمارک نے 281 صحت مند اوسط عمر کے شادی شدہ جوڑوں کا four دن تک مطالعاتی جائزہ لیا جس کے دوران ان جوڑوں کی آپس میں منفی اور مثبت گفتگو اور باہمی تفاعل کا مشاہدہ کیا گیا۔ منفی گفتگو کرنے والے جوڑوں کی کیروٹڈ آرٹریز میں سختی پائی گئی جبکہ اس کے مقابلہ میں خوشگوار ازدواجی تعلقات رکھنے والے جوڑوں کے دل کی شریانیں صحت مند پائی گئیں جس پر ماہرین نے اخذ کیا کہ دل کو صحت مند رکھنے کیلئے خوشگوار ازدواجی تعلقات بھی ضروری ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*