جرمنی میں مفت تعلیم کی سہولت

746f1d374f4748c8bdbb562b

امسال سے جرمنی کی تمام تر یونیورسٹیاں ٹیوشن فیس وصول نہیں کریں گی جو کہ دنیا بھر کے طلباو طالبات کے لیے ایک انتہائی خوش آئند اقدام ہے

جرمنی کی یونورسٹیوں نے اپنی تمام ٹیوشن فیسیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جو کہ جرمنی میں تعلیم حاصل کرنےوالے طلباء و طالبات کے لیے ایک خوشخبری کی حامل ایک پیش رفت ہے۔
اس فیصلے کی رو سے اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے تعلیمی سال میں جرمنی کی یونیورسٹیاں طالبعلموں سے کسی قسم کی کوئی ٹیوشن فیس وصول نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ جرمنی کی چھ ریاستوں میں یونیورسٹی سطح کی تعلیم پہلے ہی مفت تھی اور اب ملک کی ساتویں ریاست لوئر سیکسنی نے بھی اپنی حدود میں قائم یونیورسٹیوں کی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جرمنی کی ‘ہیمبرگ یونیورسٹی’ کے سینیٹر ڈوروتھے اسٹیپل فیلڈ کے بقول یونیورسٹیوں کی جانب ٹیوشن فیسوں کی وصولی ایک سماجی ‘ ظلم’ ہے جس کا خاتمہ خوش آئندہ قدم ہے۔
سینیٹر اسٹیپل فیلڈ کے مطابق یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند اکثر طالبعلموں کا پس منظر روایتی نہیں ہوتا اور زیادہ فیسوں کے باعث ایسے طالبعلموں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔
برطانوی اخبار ‘دی ٹائمز’ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست لوئر سیکسنی میں فیسوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بغیر کسی ادائیگی کے جرمنی کی تمام یونیورسٹیوں میں اعلٰی معیار کی تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*