بقر عید پر چٹ پٹےکھانے ضرور کھائیں مگر احتیاط سے

2652156kebap1

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے پکوانوں اور تکے بوٹیوں میں مصالحوں کا زیادہ استعمال دل اور بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

بقر عید پر قورمہ،بریانی،تکے اور چانپیں ،مزے مزے کی چٹ پٹی ڈشیں اور کھانے ضرور کھائیں لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ذرا اعتدال کے ساتھ اور اس سلسلے میں بلند فشار خون اور امراض قلب والوں کو کچھ زیادہ احتیاط کرنا ہو گی۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قربانی کا گوشت محتاط ہو کر اعتدال کے ساتھ کھائیں،20روز سے زائد دنوں تک گوشت کو فریج اور فریزر کی زینت بنا کر نہ رکھا جائے جبکہ بار بار فریج کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔
طبی ماہرین باربی کیو سے بھی ہاتھ روکنے کی تلقین کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ باربی کیو کا گوشت مکمل نہیں پکتااس لیے جلد ہضم نہیں ہوتا ۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا زیادہ استعمال دل اور بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*