برطانیہ کے سابق فٹ بالر ڈیوڈ جیمز دیوالیہ ہوگئے

wwwwww

برطانیہ کے سابق فٹ بالر ڈیوڈ جیمز دیوالیہ ہونے کے باعث اپنے کریئر کے دوران جمع کی گئیں فٹ بال سے متعلق یادگاری اشیا فروخت کر رہے ہیں۔جیمز اپنے کریئر میں لیورپول، ایسٹن ولا، ویسٹ ہیم، مانچسٹر سٹی اور پورٹسمتھ کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں۔انھوں نے مئی میں دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔جیمز جو اشیا فروخت کر رہے ہیں ان میں ڈیڑھ سو دستخط شدہ قمیصیں، شورٹس، اور فٹ بال شامل ہیں۔ان اشیا کی نیلامی کینٹ میں واقع نیلامی کمپنی والی کمپنی ہلکو کے ذریعے کی جائے گی۔دیگر اشیا میں ان کی ایسٹرا وین اور سلے چوپر بائیکس ہیں۔ان کے علاوہ ورزش اور ڈی جے کی اشیا، وائنل ریکارڈز، کتابیں اور کھلونے شامل ہیں۔44 سالہ جیمز آج کل انڈین سپر لیگ میں کیرالا بلاسٹر کے گول کیپر اور مینیجر ہیں۔ان اشیا کی نیلامی چھ سے 18 نومبر کے دوران ہو گی۔جن شرٹس کی جیمز نیلامی کروا رہے ہیں ان میں انگلینڈ فٹ بال ٹیم کی شرٹس بھی شامل ہیں جن پر پوری ٹیم کے دستخط ہیں۔اس کے علاوہ پورٹسمتھ کی شوخ گلابی جرسی بھی شامل ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ شرٹس 30 سے 50 پاؤنڈ سے زیادہ میں فروخت ہوں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*