معروف امریکی کمپیوٹر ساز ادارے ایپل نے دو نئے ماڈلز آئی فون سکس اور آئی فون سکس پلس متعارف کروائے ہیں جو کہ جلد ہی دستیاب ہونگے. معروف امریکی کمپیوٹر ساز ادارے ایپل نے اپنی نئی مصنوعات کو متعارف کرا دیا ہے۔ ان میں نئی ایپل واچ اور آئی فون کے دو نئے ماڈلز آئی فون سکس اور آئی فون سکس پلس ہیں شامل ہیں۔ ایپل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں آئی فون کے دو نئے ماڈل بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ آئی فون سِکس اور آئی فون سِکس پلس کی اسکرین آئی فون کی اب تک کی بڑی ترین اسکرین ہے۔ آئی فون سِکس اسکرین 4.7 انچ جبکہ آئی فون سِکس پلس کی اسکرین ساڑھے پانچ انچ ہے۔ دونوں نئے آئی فونز کی موٹائی پرانے ماڈلزکے مقابلے میں کہیں کم یعنی بالترتیب 6.9 ملی میٹر اور 7.1 ملی میٹر ہے۔ دونوں فونز میں ایپل ہی کی ڈیزائن کردہ A8 چِپ نصب ہے۔ ایپل کے چیف ایگزیکیٹیو ٹِم کُک کے مطابق دونوں نئے ماڈلز آئی فون ٹیکنالوجی کے حوالے سے سب سے بڑی پیش رفت ہیں۔
Be the first to comment