امریکہ: ایبولا کےمریض سے تعلق کے شبے میں ایک سو افراد کا معائنہ

7416711684ebolagelimeler

امریکی وزارت صحت کے اہل کار لگ بھگ 100 افراد کا معائنہ کریں گے جِن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ براہِ راست یا بالواسطہ طور پر امریکہ میں ایبولا کے واحد مریض سے کسی نہ کسی طرح تعلق میں رہے تھے

امریکی وزارت صحت کے اہل کار لگ بھگ 100 افراد کا معائنہ کریں گے جِن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ براہِ راست یا بالواسطہ طور پر امریکہ میں ایبولا کے واحد مریض سے کسی نہ کسی طرح تعلق میں رہے تھے۔
تاہم، محکمہ انسدادِ وبائی امراض کے سربراہ ٹام فرائڈن نے کہا ہے کہ اُنھیں پورا یقین ہے کہ مرض کو پھیلنے سے روک دیا جائے گا۔
حکام نے کہا ہے کہ 12 سے 18 افراد جن کے لیے بتایا جاتا ہے کہ وہ مریض کے ساتھ قریبی تعلق میں آچکے ہیں اُن کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ کسی میں بھی اس وائرس کی علامات موجود نہیں ہیں۔
ایک دیگر مریض کہ جو لائبیریا کے شہری ہیں اُن کی شناخت تاہمس ایرک ڈنکن کے طور پر کی گئی ہے اور وہ خطرے کی حالت میں ہیں البتہ اُن کی صحت مستحکم ہے۔
ڈنکن ڈلاس کے اسپتال کے ایک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*